
افغان مہاجرین کومذید وقت دیاجائے،خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے مطالبہ
پشاور(اردو انٹرنیشنل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور وہاں کے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔ گنڈاپور نے بتایا کہ افغانستان میں زلزلہ آنے کے بعد سب سے پہلے خیبر پختونخوا حکومت نے متاثرین کی مدد شروع کی اور آج بھی صوبائی حکومت مسلسل افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان کی ضرورت کے مطابق امدادی سامان فراہم کیا جا سکے۔
افغان مہاجرین سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک سے ان کی واپسی وفاقی حکومت کی پالیسی ہے، صوبائی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے کہ خاص طور پر افغان طلبہ اور تاجروں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئےمہاجرین کو مزید وقت دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ای ویزا سسٹم فعال بنا کر افغان شہریوں کے لیے سہولت پیدا کی ہے اور کسی کو اجازت نہیں کہ وہ افغان مہاجرین کو تنگ کرے یا جبراً بے دخل وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ افغان بچے، خواتین اور مرد ہمارے بھائی ہیں اور صوبائی حکومت ان کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔کرے۔