
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا.کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور کمیونٹی مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا.جبکہ ٹورونٹو ،وینکوور اورمونٹریال میں بھی پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے.
کینیڈا میں ان کھلی کچہریوں کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور سراہا جارہا ہے اورکمیونٹی کی سہولت کے لئے اس طرح کے اقدامات کرنے پر کینیڈا میں پاکستانی سفارتکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے.