اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ تیز رفتار مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے دستبردار ہو گئے ہیں.
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ پہلے ہی بالترتیب ٹخنے اور کولہے کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے تھے۔
اسٹیو سمتھ اب کمنز کی غیر موجودگی میں میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ 5 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں بلایا گیا ہے، جن میں شان ایبٹ، بین ڈوارشوئس، جیک فریزر میک گرک، اسپینسر جانسن اور تنویر سنگھا شامل ہیں۔
اسٹارک، جنہوں نے اپنے فیصلے کے بارے میں رازداری کی درخواست کی ہے، گال میں دوسرے ٹیسٹ کے آخری مراحل میں کچھ تکلیف میں نظر آئے تھے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، جیک فریزر-میک گرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم زمپا۔
ٹریولنگ ریزرو: کوپر کونولی۔