
Karachi City won the women's football championship title Photo-PFF
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق نیشنل ویمنز فٹ بال کلب چیمپیئن شپ کا فائنل اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جہاں لیگیسی ایف سی اور کراچی سٹی ایف سی آمنے سامنے تھیں.
پہلے ہاف میں کراچی سٹی ایف سی کو لیگیسی ایف سی پر 2-0 کی برتری حاصل تھی .کراچی سٹی کی جانب سے پہلا گول رامین فرید نے 14ویں منٹ میں کیا
جبکہ دوسرا گول سارہ نے 28 ویں منٹ میں کیاکراچی سٹی کی جانب سے تیسرا گول ذہمینا نے 52 ویں منٹ میں کیا اور چوتھا گول ذلفیا نے 75 ویں منٹ میں کیا.
تاہم مخالف ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی اور کراچی سٹی نے ویمنز فٹ بال کلب چیمپیئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا .