Jofra Archer ruled out of Ashes Test due to injury-ECB
انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے انگلینڈ کا مشکلات میں گھرا دورہ مزید متاثر ہو گیا ہے۔
آرچر کی جگہ گس ایٹکنسن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ جیکب بیتھل کو اولی پوپ کی جگہ نمبر تین پر بیٹنگ کا موقع دیا گیا ہے خراب فارم کے باعث اولی پوپ کو ڈراپ کر دیا گیا، تاہم کم رنز کے باوجود بین ڈکٹ ٹیم میں برقرار ہیں۔
دوسری جانب، انگلش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی ممکنہ حد سے زیادہ شراب نوشی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کی تصدیق کی ہے کپتان بین اسٹوکس کے مطابق ٹیم کی اولین ترجیح کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود ہے۔



