Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹجو روٹ 12000 ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے کم عمر ترین ٹیسٹ...

جو روٹ 12000 ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے کم عمر ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے

Published on

spot_img

جو روٹ 12000 ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے کم عمر ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں 12000 رنز بنانے والے صرف ساتویں کھلاڑی بن گئے انہوں نے ہفتہ کو ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران یہ تاریخی مقام حاصل کیا۔

روٹ نے یہ سنگ میل اس وقت حاصل کیا جب وہ دوسرے دن لنچ کے بعد پہلی گیند پر الزاری جوزف کوچوکا لگا کر 62 رنز تک پہنچے۔

سابق کپتان نے موجودہ کپتان بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 100+ پارٹنرشپ کے ساتھ انگلینڈ کی اننگز کو دوبارہ شروع کیا ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 282 کے مجموعی اسکور کے تعاقب میں میزبان ٹیم 12 اوورز کے اندر 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز پر سمٹ گئی۔

روٹ نے اننگز کے دوران اپنا 95 واں ٹیسٹ ففٹی پلس اسکور ریکارڈ کیا.

دلچسپ بات یہ ہے کہ روٹ ایلسٹر کک کے بعد دوسرے کم عمر ترین بلے باز ہیں جنہوں نے 33 سال اور 210 دن کی عمر میں 12000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے ہندوستان کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ 37 سال 339 دن کی عمر میں یہ ہندسہ عبور کرنے والے سب سے معمر بلے باز تھے روٹ نے اپنی اننگز کے دوران ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ لیجنڈ برائن لارا کے 11,953 رنز کی تعداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سری لنکا کے کمار سنگاکارا 224 اننگز میں 12000 رنز بنانے والے تیز ترین (اننگز کے لحاظ سے) تھے سچن ٹنڈولکر اور رکی پونٹنگ دوسرے نمبر پر ہیں، دونوں نے اپنی 247 ویں اننگز میں 12,000 رنز بنائے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this