Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsجاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، داماد اور ...

جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، داماد اور نواسہ ملازمین سمیت گرفتار

Published on

جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، داماد اور نواسہ ملازمین سمیت گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر داماد اور نواسے سمیت ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس’ٹویٹر‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ رات ایک بجے پنجاب پولیس کے بیسیوں اہلکاروں نے مخدوم رشید کے علاقے میں میری رہائش گاہ کا محاصرہ کیا اور غیرقانونی طور میرے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے وارنٹ کے بغیر اندر داخل ہوگئے۔انہوں نے لکھا کہ میرے داماد شاہد بہار ہاشمی اور نواسے قاسم ہاشمی کو غیرقانونی طور پر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جاوید ہاشمی نے اپنی پوسٹ میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی مبینہ توڑ پھوڑ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر یہ چھاپہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے دوران مارا گیا ہے جس میں مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی، چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے زاہد بہار ہاشمی آزاد امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ وہ کسی کے حق میں نہیں لیکن الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this