Tuesday, October 15, 2024
HomeTop Newsنمونیا کے پھیلاؤ میں تیزی : پنجاب میں نمونیا سے مزید 12...

نمونیا کے پھیلاؤ میں تیزی : پنجاب میں نمونیا سے مزید 12 بچے جانبحق

نمونیا کے پھیلاؤ میں تیزی : پنجاب میں نمونیا سے مزید 12 بچے جانبحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں نمونیا سے ایک بچے کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نمونیا کے ایک ہزار 77 نئے کیسز سامنے آئے، صرف لاہور میں ایک روز کے دوران 251 نئے کیسز سامنے آئے۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 220 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ مجموعی طور پر 11 ہزار 597 کیسز سامنے آئے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال نمونیا سے 48 اموات اور 1 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments