Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹجیسن گلیسپی پاکستان کے ریڈ بال کوچ رہیں گے، پی سی بی...

جیسن گلیسپی پاکستان کے ریڈ بال کوچ رہیں گے، پی سی بی کی تصدیق

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بورڈ نے کرکٹ ویب سائٹ کی ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں گلیسپی کو ہٹانے اور عاقب جاوید کو تمام فارمیٹس کے ہیڈ کوچ کے طور پر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ جیسن گلیسپی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ریڈ بال کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے۔

گیری کرسٹن نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا سے قبل ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری ریڈ بال کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے رپورٹ ہونے والی خبر کی بھی وضاحت کی، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جیسن گلیسپی ریڈ بال کوچ کے طور پر کام جاری رکھیں گے تاہم بورڈ نے وائٹ بال کوچ کے عہدے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

پاکستانی ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this