Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلجینک سنر سنسناٹی اوپن جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے

جینک سنر سنسناٹی اوپن جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر نے اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، وہ اٹلی کے یہ ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 2-6سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس فتح کے بعد جینک سنرکے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جینک سنرنے رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا تھا۔

23 سالہ سنر 2008 میں 21 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کے جیتنے کے بعد سب سے کم عمر سنسناٹی اوپن چیمپئن بنے۔

جینک سنر گزشتہ دو مہینوں سے کولہے کی انجری کے ساتھ کھیل رہے تھے تاہم وہ ٹنسلائٹس کی وجہ سے پیرس اولمپکس سے محروم ہو گئے تھے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس سے قبل اپنی اس بڑی فتح پر بہت پر جوش ہیں، میری اب تمام تر توجہ یو ایس اوپن پر مرکوز ہیں، میری اس فتح کا فائدہ مجھے یوایس اوپن میں ضرور ہوگا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this