Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلمیں نے پاکستان کے ساتھ وفادار رہنے کے لیے بین الاقوامی پیشکشوں...

میں نے پاکستان کے ساتھ وفادار رہنے کے لیے بین الاقوامی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا : ارشد ندیم

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن میں 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ اور 32 سالوں میں انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی ممالک جن میں برطانیہ، ترکی، متحدہ عرب امارات، اور ازبکستان شامل ہیں ، کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی کرنے کی پیشکشیں موصول ہوئی تھیں تاہم انہوں نے اپنے ملک سے وفادار ی کی خاطر ان سب کو ٹھکرا دیا۔

Arshad Nadeem opens about refusing lucrative foreign offers to compete for Pakistan
Arshad Nadeem opens about refusing lucrative foreign offers to compete for Pakistan

انہوں نے کہا : “مجھے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، ترکی اور ازبکستان جیسے ممالک کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا گیا ہے، لیکن میں نے پاکستان کے ساتھ وفادار رہنے کا انتخاب کیا۔ میرا دل میرے ملک سےجڑا ہے، اور میں کسی بھی بیرونی مواقع سے قطع نظر پاکستان کے لیے مقابلہ کرنا چاہتا ہوں‘‘.

اگرچہ ارشد ندیم اس وقت ازبکستان میں برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، لیکن انہوں نے ازبکستان کے لیے مقابلہ کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ پیرس اولمپکس میں ان کی سنہری فتح نے انہیں قومی ہیرو اور بین الاقوامی کھلاڑی بنا دیا ہے اور اتوار کی صبح پاکستان واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گولڈ میڈلسٹ کے لیے ہیرو کا استقبال کسی بھی کھلاڑی کے لیے ایک خواب ہوتا ہے، جو اولمپک گیمز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔

ارشد ندیم کی واپسی پر ان کا غیر معمولی استقبال ہوا، جس میں کافی نقد انعامات، زمین اور ایک اپارٹمنٹ کے تحفے بھی شامل تھے۔ ان تعریفوں کے باوجود، انہوں نے پاکستان کے لیے مزید اولمپک تمغے حاصل کرنے کے لیے اور بھی زیادہ عزم کا اظہار کیا۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this