Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیل اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے، او آئی سی اعلامیہ

64c8ff934e3fe025fc204d88

اسرائیل اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے، او آئی سی اعلامیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کرنے والے حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کردی ہے جبکہ تہران نے بھی جوابی کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 57 رکنی بلاک کے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس گھناؤنے حملے کے لیے غیر قانونی قابض طاقت اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، اس حملے کو ایران نے اس کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

او آئی سی کی سربراہی کرنے والے ملک گیمبیا کے وزیر خارجہ مامادو تنگارا نے بتایا کہ اسمعیل ہنیہ کی شہادت اور غزہ میں جاری جنگ علاقائی تنازع کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر ایک سیاسی رہنما کو شہید کر کے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی جارحیت اور خلاف ورزی ایک ایسا عمل ہے جسے تنہائی میں نہیں دیکھا جا سکتا۔

ان کے مطابق یہ گھناؤنا عمل صرف موجودہ تناؤ کو بڑھانے کے لیے کام کرے گا جو ممکنہ طور پر ایک وسیع تر تنازع کا باعث بن سکتا ہے جس میں پورا خطہ شامل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور فلسطین نے سعودی ساحلی شہر جدہ میں او آئی سی کا اجلاس طلب کیا تھا، یہ بلاک خود کو مسلم دنیا کی اجتماعی آواز کے طور پر بیان کرتا ہے۔

میزبان سعودی عرب نے یہ بھی کہا کہ اسمعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مملکت کے نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی نے بتایا کہ ان کا ملک ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی یا کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔

حماس اور ایران نے گزشتہ ہفتے تہران میں اسمعیل ہنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا تاہم اسرائیلی حکومت نے اس کی ذمہ داری کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

ایران نے اسرائیل کو سخت سزا دینے کی دھمکی دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا وعدہ کیا لیکن امریکا اور دیگر مغربی ممالک کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ او آئی سی کے کئی ارکان واشنگٹن سے متفق ہیں کہ کشیدگی میں اضافہ خطے میں جاری بحرانوں کو مزید بڑھا دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کریں گے کہ او آئی سی کے اس اجلاس میں وہی چیز ہو گی جسے ہم گزشتہ ہفتے سے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علاقائی کشیدگی غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکانات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

جو پیغام ہم سب کو بھیج رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ظاہر ہے کہ یہ خطے کے لیے بہت نازک وقت ہے، تناؤ زیادہ ہے، مگر امید ہے کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے کے آخری مراحل میں ہیں۔

Tags: اسرائیل اسلامی تعاون تنظیم اسمعیل ہنیہ ایران تہران حماس حملے کی ذمہ داری خودمختاری سنگین خلاف ورزی

Post navigation

Previous: جمیکا کے روزے اسٹونا نے مردوں کے ڈسکس تھرو میں پہلا اولمپک میڈل جیت لیا
Next: صنفی تنازعے کے باوجود خواتین کی فیدر ویٹ باکسنگ میں لن یو ٹنگ کا اولمپکس فائنل تک کا سفر

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

یہ بھی پڑہیے

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Show cause notice issued to Naseem Shah for controversial statement regarding Punjab Chief Minister-PCB
  • کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق متنازعہ بیان، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.