
Islamabad United will celebrate PSL 9 win next month
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کی فتح کا جشن منائے گی۔
18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں شاداب خان کی قیادت میں ٹیم نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا جو کہ مقابلے کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔
تقریب 2 مئی کو ہوگی جس میں ٹیم شالیمار گراؤنڈ سے ایف نائن پارک تک ٹرافی کی پریڈ کرے گی ایف نائن پارک میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔
فتح کی خوشی میں اسلام آباد کے مقامی کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف شرکت کریں گے۔