پی ایس ایل 9
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 9 کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
مقابلہ آخری گیند پر چلا گیا جہاں اسلام آباد کے عماد وسیم، نے اپنی ٹیم کو اہم جیت دلائی۔
اسلام آباد نے پی ایس ایل9 کے پلے آف میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے ساتھ شمولیت اختیار کی کیونکہ دو ٹیمیں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔
229 رنز کے مجموعی ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کو ابتدائی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس کے دو ٹاپ آرڈر بلے باز ایلکس ہیلز، اور سلمان علی آغا، نے پہلے دو اوورز میں ہی اپنی وکٹیں گنوا دیں۔
تاہم دو ابتدائی وکٹیں کھونے کے بعد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، بلے بازی کے لیے آئے اور 141 رنز کی شراکت قائم کی جس نے نہ صرف اسلام آباد کو کھیل میں واپس لایا بلکہ انہیں جیتنے کا موقع فراہم کیا.
شاداب نے پویلین روانہ ہونے سے قبل 31 گیندوں پر 54 رنز بنائے اور ان کی ٹیم کا اسکور 12.2 اوورز میں 145-3 پر پہنچ گیا لیکن کولن منرو، نے مخالفین کے خلاف اپنی شاندار بلے بازی کو جاری رکھا.
منرو، صرف 40 گیندوں پر9 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنانے کے بعد کرس جارڈن، کی گیند پر آوٹ ہو گئے بائیں ہاتھ کے بلے باز آؤٹ ہونے کے بعد تباہ کن بلے باز اعظم خان، بلے بازی کے لیے آئے لیکن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جس سے اسلام آباد کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔
تاہم حیدر علی، اور فہیم اشرف، نے اہم رنز فراہم کیے جس کے بعد عماد وسیم نے آخری اوور میں اپنی شاندار بلے بازی سے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی.
ملتان کے عثمان خان، نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تاریخ رقم کی کیونکہ وہ واحد پی ایس ایل ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 50 گیندوں پر 15 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اپنی اننگز کو 200 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے مکمل کیا۔
کراچی میں انہوں نے مجموعی طور پر صرف 14 پی ایس ایل اننگز میں تین سنچریاں بنائیں جو کہ پشاور زلمی کے سابق اسٹار کامران اکمل،کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں ہیں جنہوں نے 74 اننگز میں3 سنچریاں بنائیں۔
پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری بنانے والے 28 سالہ نوجوان نے لیگ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
سلطانز کا آغاز شاندار نہیں تھا کیونکہ وہ پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 58 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
تاہم محمد رضوان کے جاتے ہی عثمان، اور جانسن چارلس، نے صرف 50 گیندوں پر 86 رنز کی زبردست شراکت قائم کی۔
چارلس، چھ چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 42 رنز بنانے کے بعد روانہ ہوئے ان کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد افتخار احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن 33 سالہ کھلاڑی 13 رنز بنانے کے بعد ہی نسیم شاہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
تاہم، دو وکٹیں گنوانے کے باوجود، عثمان نے اپنی حملہ آور صلاحیت کو جاری رکھا اور ملتان کو 228 رنز کے مجموعی اسکورتک پہنچا دیا۔
کولن منرو، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.
Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل