Wednesday, December 11, 2024
Homeپاکستاناسلام آباد: جماعت اسلامی کا احتجاج،متعدد مظاہرین گرفتار

اسلام آباد: جماعت اسلامی کا احتجاج،متعدد مظاہرین گرفتار

Published on

اسلام آباد: جماعت اسلامی کا احتجاج،متعدد مظاہرین گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر کئی مقامات کنٹینرز لگا کر سیل کردیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے ڈی چوک سے جماعت اسلامی کے 4 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے فیض آباد کے بعد اسلام آباد میں داخل ہونے کے مرکزی راستے ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ پل پر بھی کنیٹرز پہنچا دیے گئے، زیرو پوائنٹ پل کے اطراف میں اسلام آباد پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔

مظاہرین ایکسپریس چوک پہنچ گئے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی جاری ہے۔

بعد ازاں ایکسپریس چوک میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کے قیدی وین میں بند کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان ڈی چوک پر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے، پولیس نے کارکنان کو ڈی چوک خالی کرنے کے لیے الٹی میٹم دے دیا۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ آپ کی قیادت کو مطلع کردیا کہ لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ہے، ڈی چوک پر جلسے یا دھرنے کا کوئی این او سی نہیں، اگر آپ نے یہ علاقہ خالی نہ کیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

اس پر کارکنان نے بتایا کہ ہمارے امیر نے کہا ہے کہ ڈی چوک پہنچیں، ہم یہاں سے نہیں جائیں گے، جماعت اسلامی کے کارکنان نے ڈی چوک پر نعرے بازی بھی کی۔

بعد ازاں پولیس نے ڈی چوک سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کا ریڈ زون بھی کنٹینرز لگاکر سیل کردیا گیا ہے۔

احتجاج کے پیش نظر میٹروبس سروس بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی، میٹروبس سروس صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک مکمل بند کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ اسلام آباد شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، اسلام آباد شہر میں کسی قسم کے دھرنے یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

Latest articles

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی...

جارج لنڈے کی بدولت، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جارج لنڈے نے 48 رنز کی تیز رفتار...

جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو کنگس میڈ میں پاکستان کے خلاف...

محمد سراج، ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور آسٹریلیا...

More like this