Sunday, February 9, 2025
Homeایرانایران نے انسانی ہمدردری کی بنیاد پر 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا...

ایران نے انسانی ہمدردری کی بنیاد پر 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

Published on

ایران نے انسانی ہمدردری کی بنیاد پر 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 28 پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ایرانی جیلوں سے رہا کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے مختصر بیان میں بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں اتفاق ہونے کے بعد 28 پاکستانی قیدوں کو چھوڑ دیا اور ان کی سزائیں معطل کر کے اسلامی وقار اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برادر ملک پاکستان واپس بھیج دیا۔

ان کی رہائی سے قبل ایرانی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی تھے جبکہ 60 ایرانی قیدی پاکستانی حکام کی تحویل میں تھے۔

ایرانی حکومت نے گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کو رہا کریں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایران کے نائب وزیر انصاف برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی امور ڈاکٹر عسکر گلیلان کے ساتھ بات چیت میں اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر وزارت داخلہ کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this