Friday, February 21, 2025
Homeاسرائیلایران نے اسرائیل سے شامی علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ...

ایران نے اسرائیل سے شامی علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقوں پر کیے گئے قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا یہ بیان عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے تہران کے دورے کے دوران سامنے آیا جہاں تجارت، تعاون اور شام میں حالیہ پیش رفت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسعود پزشکیان نے شیعہ السوڈانی کے ساتھ ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’صیہونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں سے پیچھے ہٹنے اور مذہبی جذبات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر شیعہ مقدس مقامات اور مزارات کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ایرانی صدر نے شام میں دہشت گردوں کے گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں بھی متنبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام پسند گروپ ہئیۃ تحریر الشام کی قیادت میں باغی فوج نے ایک طوفانی حملے کے بعد دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا اور بشار الاسد فرار ہوگئے تھے۔

ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل نے شامی علاقوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے شام کے زیر کنٹرول علاقے اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو الگ کرنے والے اقوام متحدہ کے بفر زون میں اسٹریٹجک پوزیشنوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے، ایران نے اسرائیل کی جانب سے شام میں زمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

Latest articles

حماس کو شیری بیباس کی لاش نہ دینے کی قیمت چکانی پڑے گی، اسرائیلی وزیر اعظم نین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل، حماس سے شیری...

الاسکا ایل این جی منصوبہ، ایشیا کی توانائی مارکیٹ میں امریکی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا کے درمیان ملاقات کے...

کریملن کا سخت موقف، یوکرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی برداشت نہیں کریں گے

روس نے برطانیہ کے اس ممکنہ منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا...

جنگ بندی معاہدہ، حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت جمعرات کو چار یرغمالوں...

More like this