Friday, July 5, 2024
پاکستانعمران خان کے سابقہ ساتھی غلام سرور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

عمران خان کے سابقہ ساتھی غلام سرور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کیے بعد آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے.آئی پی پی کی قیادت نے سابق وفاقی وزیرکی جماعت میں شمولیت پر خیر مقدم کیا جبکہ غلام سرور خان نے بھی آئی پی پی کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

غلام سرور خان 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔
غلام سرور خان نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے کور کمانڈر ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان کے دل پر حملہ کیا، ان واقعات میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...