IPL in crisis, franchises' value drops sharply-IPL
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو 2025 میں ایک بڑا مالی دھچکا لگا ہے، جہاں اسٹار کھلاڑیوں کی لیگ سے علیحدگی کے بعد مجموعی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیگ کی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے کم ہو کر 9.6 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔
برانڈ ویلیو میں کمی کا براہِ راست اثر فرنچائزز پر بھی پڑا ہے ممبئی انڈینز کی قدر میں 9 فیصد کمی کے بعد اس کی برانڈ ویلیو 108 ملین ڈالر ہو گئی، جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی چنئی سپر کنگز کو سب سے بڑا دھچکا لگا جہاں برانڈ ویلیو 24 فیصد کم ہوئی۔
اسی طرح سن رائزرز حیدرآباد کی برانڈ ویلیو میں 34 فیصد اور راجستھان رائلز کی قدر میں 35 فیصد کمی سامنے آئی ہے ماہرین کے مطابق اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی، فرنچائزز کے بدلتے کمبی نیشن اور اسپانسرشپ کے مسائل کے باعث آئی پی ایل کی مارکیٹ اور مالی حیثیت دباؤ کا شکار ہے۔





