Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹآئی پی ایل 2024: پنجاب کنگز نے اسکور کے تعاقب کا عالمی...

آئی پی ایل 2024: پنجاب کنگز نے اسکور کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جاری انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ پنجاب کنگز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے ساتھ سب سے کامیاب رنز کے تعاقب کاریکارڈ بھی توڑ دیا۔

جمعہ کو ایڈن گارڈنز میں دونوں فریقوں کھیل میں بھرپور مقابلہ کیا جہاں کنگز نے 262 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 18.3 اوورز میں کامیابی حاصل کی جونی بیرسٹو اور ششانک سنگھ نے شاندار کردار ادا کیا .

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کلکتہ نائٹ رائڈرز نے 18 چھکے لگائے لیکن پنجاب کنگز نے نائٹ رائیڈرز کو اپنے انداز میں جواب دیا اور دوسری اننگز میں 24 چھکے لگا ئےجس کی بدولت اس ٹی 20 میچ میں کل 42 چھکے لگے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔

چھکے42 . کولکتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ پنجاب کنگز، کولکتہ، 2024

چھکے38. سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ ممبئی انڈینز، حیدرآباد، 2024

چھکے 38. رائل چیلنجرز بنگلورو بمقابلہ سن رائزرز حیدرآباد، بنگلورو، 2024

چھکے 37. لیجنڈز بمقابلہ کابل زوانان، شارجہ، 2018

کنگز نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 259 رنز کا تعاقب کرنے کا جنوبی افریقہ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ تعاقب بھی مکمل کیا۔ یاد رہے، جونی بیئرسٹو کی صرف 48 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز اور ششانک سنگھ کی دھماکہ خیز اننگز نے کنگز کو شاندار جیت سے ہمکنار کیا۔

سنگھ نے دو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 242.86 کے زبردست اسٹرائیک ریٹ پر صرف 28 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی ٹیم 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فاتح بن کر ابھرے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this