Tuesday, January 7, 2025
Homeبین الاقوامیانڈونیشیا کو ترقی پذیر ممالک کے برکس بلاک میں شامل کر لیا...

انڈونیشیا کو ترقی پذیر ممالک کے برکس بلاک میں شامل کر لیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)برکس گروپ کی صدارت کرنے والے ملک برازیل نے پیر کو اعلان کیا کہ انڈونیشیا کو ترقی پذیر معیشتوں کے برکس بلاک کے مکمل رکن کے طور پر تسلیم کر لیا گیا۔

سال 2025 تک گروپ کے صدر ملک برازیل کی وزارت خارجہ کے مطابق اگست 2023 میں برکس رہنماؤں نے انڈونیشیا کی امیدواری کی توثیق کی تھی۔ تاہم دنیا کے چوتھے گنجان ترین ملک نے گذشتہ سال اپنی نئی منتخب حکومت کے قیام کے بعد ہی باضابطہ طور پر اس بلاک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا، “برازیل کی حکومت برکس میں انڈونیشیا کے داخلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے بڑی آبادی اور معیشت کا حامل انڈونیشیا دیگر اراکین کے ساتھ عالمی گورننس اداروں میں اصلاحات کے عزم میں شریک ہے اور تعاون کو مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔”

برکس کا قیام برازیل، روس، بھارت اور چین نے 2009 میں کیا تھا اور 2010 میں جنوبی افریقہ کو اس میں شامل کیا گیا۔ گذشتہ سال اتحاد نے ایران، مصر، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات کو شامل کیا تھا۔ سعودی عرب کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے لیکن ابھی وہ شامل نہیں ہوا۔

ترکی، آذربائیجان اور ملائیشیا نے باضابطہ طور پر ممبر بننے کے لیے درخواست دی ہے اور چند دیگر ممالک نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ تنظیم ترقی یافتہ ممالک پر مشتمل گروپ آف سیون کے مقابلے کے طور پر بنائی گئی تھی۔ اس کا نام 2000 کے عشرے کے اوائل میں استعمال ہونے والی ایک اقتصادی اصطلاح سے اخذ کیا گیا جو 2050 تک عالمی معیشت پر متوقع غالب آنے والے ابھرتے ہوئے ممالک کو بیان کرتی ہے۔

انڈونیشیا کی رکنیت سے پہلے دنیا کی تقریباً 45% آبادی اور عالمی مجموعی پیداوار کا 35% اس بلاک کا حصہ تھا جس کی پیمائش قوتِ خرید کی برابری کے ذریعے کی جاتی تھی۔

Latest articles

آسٹریلیا نے اسرائیل کی حفاظت کوخطرے کے پیش نظر بین الاقوامی آئس ہاکی ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی آئس ہاکی فیڈریشن (آئی...

جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور...

انگلینڈ نے برطانوی سیاستدانوں کی جانب سے افغانستان کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 160 سے زائد برطانوی سیاست دانوں کے ایک...

چیمپئنز ٹرافی 2025: ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انتہائی متوقع آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025...

More like this