ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی پس منظر کی بنیاد پر بھارت نے چار امریکی کھلاڑیوں کو روک دیا
India rejects visas of four American cricketers of Pakistani origin-AFP
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پس منظر کے حامل چار کرکٹرز کو بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ویزا مسترد کیے جانے کی وجہ کھلاڑیوں کا پاکستانی بیک گراؤنڈ بتایا جا رہا ہے۔
امریکی فاسٹ بولر علی خان نے سوشل میڈیا پر ویزا مسترد ہونے کی تصدیق کی، جبکہ احسان عادل اور محمد محسن کے ویزے بھی منظور نہ ہونے کی اطلاعات ہیں چوتھے کھلاڑی کا نام بھی اسی فہرست میں شامل بتایا جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں امریکا ایک مضبوط گروپ کا حصہ ہے، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان، بھارت، نمیبیا اور نیدرلینڈز سے ہوگا امریکا کا پہلا میچ 7 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ گروپ مرحلے میں امریکا کے چار میں سے تین میچز بھارت میں کھیلے جانے ہیں۔



