Wednesday, November 27, 2024
Homeانڈیابھارت: مندر میں آتش بازی کے دوران دھماکا، 150 سے زائد افراد...

بھارت: مندر میں آتش بازی کے دوران دھماکا، 150 سے زائد افراد زخمی

Published on

spot_img

بھارت: مندر میں آتش بازی کے دوران دھماکا، 150 سے زائد افراد زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک مندر میں آتش بازی کے دوران خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی اخبارات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی ریاست کیرالہ میں نیلیشورم میں ہندو مندر کے اطراف سیکڑوں افراد آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

ایک عمارت کے اندر سے پٹاخوں کی آوازیں آئیں، اس کے بعد طاقتور شعلہ آسمان کی طرف بلند ہوتا دیکھا گیا۔

مقامی پولیس سربراہ شلپا دیوایا نے اے ایف پی کو بتایا کہ تقریباً 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور تقریباً 154 کے قریب زخمی ہیں، جن میں سے 97 افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اس جگہ آتش بازی کی، جس کے بالکل قریب آتش بازی کے سامان کا ذخیرہ موجود تھا، مزید کہا کہ پھٹنے والے پٹاخوں سے چنگاریاں نکلیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں لوگوں کے چہرے اور ہاتھ جھلس گئے۔

مقامی حکومت کے عہدیدار انبشیکھر نے کہا کہ آتش بازی کے لیے کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

دی ہندو اخبار نے رپورٹ کیا کہ مندر کے صدر اور سیکریٹری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارت میں مذہبی اجتماعات میں حفاظتی کوتاہیوں اور ہجوم کے ناقص انتظام کی وجہ سے ہونے والے مہلک واقعات کا ایک سنگین ریکارڈ ہے۔

2016 میں ہندو نئے سال کے موقع پر ایک مندر میں ممنوعہ آتش بازی کی نمائش کی وجہ سے ہونے والے ایک زبردست دھماکے کے بعد کم از کم 112 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this