Thursday, February 20, 2025
Homeکھیلکرکٹتیسرا ٹی ٹوئینٹی ، ویسٹ انڈیز نے فائنل اوور میں...

تیسرا ٹی ٹوئینٹی ، ویسٹ انڈیز نے فائنل اوور میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی خواتین کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا پڑا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئینٹی میچ میں پاکستان نے صرف 10 رنز پر چھ وکٹیں گنوائیں، جس سے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میچ میں دو رنز سے فتح حاصل کرنے میں مدد ملی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

Sidra Ameen and Ayesha Zafar put on 64 for Pakistan
Sidra Ameen and Ayesha Zafar put on 64 for Pakistan

ویسٹ انڈیز ویمنز نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے . جس کے جواب میں پاکستان 133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کی تگ و دود کرتا نظر آیا ۔ پاکستان 16.1 اوور میں دو وکٹ پر 115 رنز پر تھا ۔ تاہم، ان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ، اور وہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 تک ہی پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر اور ہیلی میتھیوز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Afy Fletcher broke a stubborn Pakistan opening stand
Afy Fletcher broke a stubborn Pakistan opening stand

پاکستان کو آخری 30 گیندوں پر 33 رنز اور پھر آخری چھ گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، جبکہ آخری ڈلیوری کے لیے چھ رنز درکار تھےلیکن پاکستان مقررہ اوورز میں 133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا ۔یہ شکست پاکستان کی ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست کے بعد لگاتار چھٹی شکست ہے۔ آخری دو ٹی ٹوئنٹی جمعرات اور جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

Hayley Matthews' 68 off 49 set the platform for a strong finish
Hayley Matthews’ 68 off 49 set the platform for a strong finish

ہیلی میتھیوز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے بہترین بلے بازی اور گیند بازی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ اس میچ کی اسٹار پرفارمر قرار دی گئیں ۔ اس نے 49 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور شیمین کیمپبیل (31 رنز) کے ساتھ 89 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ میتھیوز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو آٹھ وکٹ پر 130 تک محدود کرنے میں مدد دی ۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے عمدہ اننگز کھیلی، انہوں نے 58 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ تاہم اس کی کوششوں کے باوجود پاکستان میچ ہار گیا۔ انہوں نے عائشہ ظفر کے ساتھ (19 رنز)، منیبہ علی کے ساتھ (12 رنز) اور کپتان ندا ڈار کے ساتھ (17 رنز) کی شراکت قائم کی۔

pakistan Bowling
pakistan Bowling

West Indies Bowling
West Indies Bowling

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی...

بلوچستان، کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 مسافروں کو قتل کردیا

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں قومی شاہراہ پر مسلح دہشت گردوں نے مسافر کوچ...

امریکہ کی نئی پالیسی یا افغان اتحادیوں سے بے وفائی؟ 2 لاکھ افغانوں کا مستقبل داؤ پر

امریکی حکومت نے امریکہ میں افغان مہاجرین کی آبادکاری کی نگرانی...

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

More like this