اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ورلڈ کپ 1992ء کے وننگ کپتان عمران خان نے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’’ پاکستان کے اولمپک پرچم بردار ارشد ندیم کو شاندار جیولن کارکردگی پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد ،اس کی استقامت نے اسے اور قوم کو فخر سے دوچار کیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی نے اولمپکس میں ایتھلیٹکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔ وہ ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے‘‘۔
یاد رہے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارتی دفاعی چیمپئن نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی پانچ تھروز ضائع کردیں اور سلور میڈل جیتا ۔
پاکستان 32 سال بعد پہلی مرتبہ اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992ء کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا۔ پاکستان نے آخری گولڈ میڈل لاس اینجلس میں 1984ء میں 40 سال پہلے جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔