
سائفر کیس میں آج عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کی جائیگی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائسر کیس کی کاروائی کے لئے خصوصی عدالت کے جج اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں ،جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے جب کہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہےکہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا کہ وکلاء صفائی نے ملزموں کو نقول کی فراہمی سے قبل اعتراض اٹھایا، وکلاء صفائی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 13 (6) کے تحت ٹرائل کیلئے کوئی حکومتی نوٹیفکیشن موجود نہیں، نوٹیفکیشن کی عدم موجودگی کے باعث خصوصی عدالت ٹرائل آگے نہیں چلاسکتی۔