Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • ّExclusive
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تیل بحران کا اثر، حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا

Impact of global oil crisis, government increases petrol and diesel prices to record levels

Impact of global oil crisis, government increases petrol and diesel prices to record levels

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے معاشی اثرات پاکستان تک پہنچ گئے ہیں اور وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کا اعلان وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

نئے نرخوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 280.86 روپے سے بڑھا کر 335.86 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 266.17 روپے سے بڑھ کر 321.17 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس طرح ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد اور پیٹرول میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے تقریباً 105 روپے فی لیٹر تک بڑھا دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 77 روپے سے کم کر کے 57 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اعلان سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں کیونکہ شہری نئی قیمتوں کے اطلاق سے پہلے ایندھن حاصل کرنے کے لیے پمپس کا رخ کرتے رہے۔

پریس کانفرنس میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگ نے عالمی توانائی منڈی میں شدید غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہاز اس وقت ینبع اور فجیرہ کے راستے ملک کے لیے تیل لے کر آ رہے ہیں تاکہ سپلائی برقرار رکھی جا سکے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی جبکہ برینٹ خام تیل تقریباً 92 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے ۔

Tags: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن علی پرویز ملک مشرق وسطی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

Post navigation

Previous: تہران سے بیروت تک دھماکے، ایران کا تل ابیب پر حملہ، جنگ مزید پھیلنے کا خدشہ
Next: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات، ایران کے حملوں پر تشویش

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

یہ بھی پڑہیے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.