Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹافتخار احمد آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی واپسی کے لیے پر...

افتخار احمد آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی واپسی کے لیے پر امید ہیں

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل ٰ(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر افتخار احمد نے جمعہ کو یہاں کلونٹرف کرکٹ کلب میں سیریز کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد آئرلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان سے اپنی امیدیں وابستہ کر لیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں افتخار احمد نے فیلڈنگ میں ٹیم کی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلے۔

افتخار نے کہا کہ جب میں آیا تو رنز کی ضرورت تھی اور میں نے اپنا قدرتی کھیل کھیلا جس طرح سے ہماری ٹیم ہے ہم نے اس سطح تک پرفارم نہیں کیا ہمارے پاس فیلڈنگ کی کمی تھی ہم نے ایک کیچ چھوڑا اور ایک دو باؤنڈری بھی ہونے دیں.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھیل کا حصہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم سیریز میں واپسی کریں گے جب کہ ابھی دو میچ باقی ہیں۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے صرف 15 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں3 چوکے اور3 چھکے لگائے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اتوار کو اسی مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this