 
                                                      ICC Women's World Cup: Australia beat Pakistan by 107 runs-ICC
کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی آسٹریلوی بلے باز بیتھ مونی شاندار سنچری اسکور کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے باوجود بیتھ مونی (109) اور الانا کنگ (51) کی 106 رنز کی شراکت کی بدولت 9 وکٹوں پر 221 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 جبکہ فاطمہ ثناء اور رامین شمیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی ٹیم صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سدرہ امین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں آسٹریلیا کی کم گیرتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی۔






