Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان، امریکی پابندیاں کا پہلا ہدف

ICC Prosecutor Karim Khan, the first target of US sanctions

ICC Prosecutor Karim Khan, the first target of US sanctions Photo-Reuters

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فرد کو اس نوعیت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ ردعمل امریکہ کی جانب سے ایسے وقت میں سامنے آیا جب آئی سی سی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، کریم خان، جو کہ برطانوی شہری ہیں، کا نام ایک خفیہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جسے جمعے کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت منظور کیا گیا۔ ان پابندیوں کے تحت کریم خان کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کردیے جائیں گے اور انہیں ان کے اہل خانہ سمیت امریکہ داخلے پر بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس فیصلے پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ 79 ممالک، جو آئی سی سی کے دو تہائی رکن ممالک پر مشتمل ہیں، نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکی پابندیاں عالمی انصاف کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں اور انتہائی سنگین جرائم کے مرتکب افراد کے لیے استثنیٰ کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ کریم خان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کے لیے نیویارک کا سفر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا، “بین الاقوامی فوجداری عدالت عالمی انصاف کا ایک لازمی عنصر ہے، اور اسے مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا جانا چاہیے۔”

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے واشنگٹن کا دورہ کیا۔ نیتن یاہو، جو اپنے سابق وزیر دفاع اور فلسطینی گروپ حماس کے رہنماؤں کے ساتھ آئی سی سی کو مطلوب ہیں، نے اس فیصلے کی حمایت کی اور آئی سی سی کو ایک “تضحیک آمیز” عدالت قرار دیا جو جمہوری ممالک کے دفاع کے حق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پابندیاں آئی سی سی کی کارروائیوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہیں اور اگر امریکہ ان پابندیوں میں مزید سختی کرتا ہے، تو اس کے اثرات آئی سی سی کے کام کرنے کی صلاحیت پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس سے عالمی انصاف کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Tags: آئی سی سی پراسیکیوٹر کریم خان اردو انٹرنیشنل اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ

Post navigation

Previous: دفعہ 144کی خلاف ورزی، شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی گرفتار
Next: سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.