
ICC ODI Rankings: Rohit Sharma becomes number one batsman for the first time-ICC
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں سابق بھارتی کپتان روہت شرما پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں انہوں نے اپنے ہم وطن شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
رینکنگ کے مطابق افغانستان کے ابراہیم زدران دوسرے جبکہ شبمن گل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج دوسرے اور مہیش تھکشانا تیسرے نمبر پر ہیں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 14ویں، جبکہ ابرار احمد 39ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں بھی افغانستان کا راج برقرار ہے، جہاں عظمت اللہ عمرزئی پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔






