Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار،...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم دنیا کے نمبر 1 ون ڈے بلے باز کے طور پر اپنا پہلا مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

سابق کپتان 80 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جس کے بعد ہندوستان کے روہت شرما اور شبمن گل دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مردوں کی ون ڈے باولنگ رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو دھچکا لگا کیونکہ وہ افغان اسپنر راشد خان کے ہاتھوں ٹاپ پوزیشن سے دستبردار ہوگئے یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وہ بلاوایو میں زمبابوے کے خلاف دو میچوں سے محروم رہے۔

پاکستان کے ہارڈ ہٹر صائم ایوب زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں اپنی تیز رفتار سنچری کے بعد ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ 100 میں 90 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دریں اثنا، پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی گیند باز جسپریت بمراہ کی شاندار کوششوں سے ہندوستان کے اسٹار فاسٹ باولر نے کیریئر کی نئی بہترین درجہ بندی حاصل کی ہے اور تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں نمبر 1 کھلاڑی کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

بمراہ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سیریز کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کی شاندار 295 رنز کی فتح کے دوران8 وکٹ حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا.

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this