ICC has announced the Men's Player of the Month for November-ICC
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی افریقہ کے آف اسپنر سائمن ہارمر کو یہ اعزاز دیا گیا۔
سائمن ہارمر نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
انہوں نے بنگلہ دیش کے تیج الاسلام اور پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز پہلی بار اپنے نام کیا۔
اعزاز ملنے پر سائمن ہارمر نے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بننا ان کے لیے فخر کی بات ہے، ملک کی نمائندگی ان کے لیے خواب کی تعبیر ہے اور وہ اس کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور فیملی کے سر باندھتے ہیں۔




