Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمینٹری...

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمینٹری پینل کا اعلان کر دیا

Published on

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمینٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے جمعہ کو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمنٹیٹرز کی فہرست کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹیٹرز کی فہرست میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ، میل جونز، ہرشا بھوگلے اور ایان بشپ کے نام نمایاں ہیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ کے سابق فاتح رکی پونٹنگ، سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن، رمیز راجہ، ایون مورگن، ٹام موڈی اور وسیم اکرم بھی آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

سابق مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئنز جیسے دنیش کارتک، ایبونی رینفورڈ برینٹ، سیموئیل بدری، کارلوس براتھویٹ، اسٹیو اسمتھ، ایرون فنچ اور لیزا اسٹالیکر بھی ایونٹ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔

امریکی مبصر جیمز اوبرائن جو جومبائے کے نام سے مشہور ہیں اس ایونٹ کے دوران اپنا ڈیبیو کریں گے۔

ٹیم کے دیگر بڑے ناموں میں ڈیل اسٹین، گریم اسمتھ، مائیکل آتھرٹن، وقار یونس، سائمن ڈول، شان پولاک، کیٹی مارٹن، مپومیلو مبانگوا، نٹالی جرمنوس، ڈینی موریسن، ایلیسن مچل، ایلن ولکنز، برائن مرگاٹرائیڈ، مائیک ہیس مین، ایان وارڈ، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ، نیل اوبرائن، کاس نائیڈو اور ڈیرن گنگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this