
ICC has announced a record prize money for the T20 World Cup winner
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے 11.25 ملین ڈالر کے ریکارڈ انعامی فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے فاتحین کو کم از کم 2.45 ملین ڈالر ملیں گے جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے زیادہ رقم ہے۔
اس نویں ایڈیشن میں ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے کے 9 مقامات پر 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔
رنر اپ کم از کم 1.28 ملین ڈالر کمائے گا جبکہ سیمی فائنل ہارنے والے ہر ایک کو 787,500 ڈالر ملیں گے دوسرے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھنے والی ٹیموں کو 382,500 ڈالرملیں گے اور جو ٹیمیں نویں اور بارہویں کے درمیان رہیں گی ہر ایک کو 247,500 ڈالرملیں گے۔
تیرویں سے 20ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 225,000 ڈالر ملیں گے مزید برآں، ہر ٹیم کو سیمی فائنل اور فائنل کے علاوہ ہر جیتنے والے میچ کے لیے اضافی 31,154 ڈالر ملے گا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ یہ ایونٹ بہت تاریخی ہے لہذا یہ مناسب ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم اس کی عکاسی کرتی ہے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کھلاڑیوں کے ذریعہ تفریح کریں گے.