Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی نے ویرات کوہلی پرجرمانہ عائد کر دیا

آئی سی سی نے ویرات کوہلی پرجرمانہ عائد کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن 10ویں اوور کے اختتام پر اس وقت پیش آیا جب کوہلی نے آسٹریلیا کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرائے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرم تبادلہ ہوا دوسرے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ثالثی کی کوشش کرتے نظر آئے۔

کسی رسمی سماعت کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ کوہلی نے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی طرف سے تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا تھا آن فیلڈ امپائر جوئل ولسن اور مائیکل گف، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور چوتھے امپائر شان کریگ نے الزام عائد کیا۔

کوہلی کے طرز عمل نے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سمیت کئی ماہرین کو ناراض کیا۔

پونٹنگ نے آسٹریلیا کے چینل سیون میں میزبان براڈکاسٹر پر کہا کہ ویرات نے اس تصادم کو بھڑکا دیامجھے کوئی شک نہیں ہے کہ امپائر اور ریفری اس پر نظر رکھیں گے۔

کونسٹاس، جنہوں نے شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جب انہوں نے 65 گیندوں پر 60 رنز بنائے، اپنی شاندار اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے-

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this