
Huzaifa Shahid of Pakistan won the Under-13 Hong Kong Junior Squash Championship-AFP
پاکستان کےحذیفہ شاہد نے انڈر 13 ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حذیفہ شاہد نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
شاہد کا مقابلہ ہانگ کانگ کے وانگ ہو کیو سے ہوا اور آسانی کے ساتھ فتح حاصل کرتے ہوئے 11-6، 11-8 اور 11-4 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سیمی فائنل میں شاہد نے ملائیشیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی روتھیرن ودھورن کو 11-7,11-6,11-5 کے اسکور سے شکست دے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اس سے قبل، کوارٹر فائنل میں، انہوں نے چین کے لیو یوانشی کو براہ راست گیمز میں 11-3،11-5،11-5 کے اسکور سے شکست دی تھی۔