Sunday, October 13, 2024
HomeTop Newsیوم اقبال 9 نومبر کی چھٹی منسوخ

یوم اقبال 9 نومبر کی چھٹی منسوخ

یوم اقبال 9 نومبر کی چھٹی منسوخ.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین جاری مذاکرات کی وجہ سے وزارت خزانہ میں 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے وزارت کے افسران اور عملہ کی 9 نومبر کی سرکاری چھٹی منسوخ کردی ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کی وجہ سے 9 نومبر کو وزارت خزانہ میں معمول کے مطابق کام ہوگا اور تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اور ونگز کے سربراہان کو اپنی اور ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 16 نومبر تک جاری رہیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments