
Hobart Hurricanes beat Sydney Thunder to win first Big Bash League title-BBL
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مچل اوون کی 39 گیندوں پر سنچری کی بدولت، ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دے کر پیر کو بیلریو اوول میں پہلا بگ بیش لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ہوم سائیڈ کو اپنے پہلے ٹائٹل جیتنے لیے 183 رنز کی ضرورت تھی اور انہوں نے بی بی ایل فائنل میں سب سے زیادہ ٹوٹل کا تعاقب کرتے ہوئے آرام سے 35 گیندیں باقی رہ کر پورا کر لیا.
مچل نے تھنڈر کے گیند بازوں پر بے رحم اٹیک کیا اور 10 اوور کے اندر ٹرپل فیگرز تک پہنچ گئے۔
انہوں نے 42 گیندوں پر 108 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 11 چھکے لگائے اور مطلوبہ ہدف کو 58 گیندوں پر 44 تک لانے کے بعد واپس چلے گئے۔
وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ اور مڈل آرڈر بلے باز بین میک ڈرموٹ نے تیز کیمیوز کے ساتھ تعاقب کو حتمی شکل دی کیونکہ ہریکینز نے ہائی اسٹیکس مقابلے میں سات وکٹ سے شاندار فتح حاصل کی۔
ویڈ نے 17 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے جبکہ میک ڈرموٹ نے 12 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔
تھنڈر کی جانب سے تنویر سنگھا نے 2 جبکہ ٹام اینڈریوز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، تھنڈر نے اپنے اوپنر سنگھا اور کپتان ڈیوڈ وارنر کی طرف سے فراہم کردہ شاندار آغاز کی بدولت اپنے 20 اوور میں 182/7 کا زبردست ٹوٹل درج کیا۔
دونوں نے 97 رنز کا ابتدائی اسٹینڈ بنایا جب تک کہ وارنر 11ویں اوور میں نیتھن ایلس کا شکار نہ ہو گئے انہوں نے 32 گیندوں پر 48 رنز بنائے، جس میں5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ابتدائی بلے باز 42 گیندوں پر 67 رنز کے ساتھ تھنڈر کے لیے ٹاپ اسکورر رہے، جس میں5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
ہریکینز کی جانب سے میریڈیتھ اور ایلس نے 3 وکٹ حاصل کیں۔