Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • انڈیا
  • پاکستان

ہندوتوا نظریہ سے بھارت کے 200 ملین مسلمانوں کے خلاف ممکنہ نسل کشی کا خطرہ ہے،پاکستان

1 minute read
munir-akram-768x431-1-e1703133500221

ہندوتوا نظریہ سے بھارت کے 200 ملین مسلمانوں کے خلاف ممکنہ نسل کشی کا خطرہ ہے،پاکستان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں جاری نسل کشی اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں “ذمہ داری برائے تحفظ (R2P)” کے نظریہ کی ناکامی کی واضح مثالیں قرار دیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے 97ویں اجلاس میں کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کی شدت کے پیش نظر فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ R2P کے اصل حمایتی کہاں ہیں؟ کچھ ممالک سلامتی کونسل کو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے روک رہے ہیں اور کچھ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔

سفیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔

او آئی سی نے ایک پروٹیکشن فورس کی تشکیل کی تجویز دی ہے، جسے فوری طور پر زیر غور لایا جانا چاہیے۔

دو سال قبل Genocide Watch نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کی وارننگ دی تھی۔

900,000 بھارتی فوجی کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد کو دبا رہے ہیں، 100,000 سے زائد کشمیری ہلاک ہوچکے ہیں، 20,000 خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے اور ہزاروں افراد بشمول 13000 نوجوان غائب ہوچکے ہیں۔

سفیر اکرم نے کہا کہ ہندوتوا کی سرکاری طور پر اسپانسر شدہ نظریہ سے بھارت کے 200 ملین مسلمانوں کے خلاف ممکنہ نسل کشی کا خطرہ ہے۔
Genocide Watch کے سربراہ نے بھی اس کی وارننگ دی ہے۔
R2P کے نظریہ کی از سر نو جائزہ کی ضرورت:

سفیر اکرم نے کہا کہ R2P کا نظریہ 2005 کے UN Summit میں متعارف کروایا گیا تھا تاکہ نسل کشی، جنگی جرائم، نسلی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حل کیا جا سکے۔

بدقسمتی سے، R2P کا اس کے determined دائرہ کار سے باہر استعمال کیا گیا ہے، جس سے متنازعہ مداخلتیں ہوئیں۔

پاکستان R2P کے از سر نو جائزہ کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ غلط استعمال کو روکا جاسکے اور انسانی حقوق کی بہتر حفاظت کی جاسکے۔

Tags: انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر غزہ میں جاری نسل کشی نظریہ کی ناکامی

Post navigation

Previous: وفاقی حکومت کا بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلئے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ
Next: یورو 2024: فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.