Friday, October 4, 2024
Homeپاکستانوفاقی حکومت کا بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلئے آخری پلان نافذ...

وفاقی حکومت کا بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلئے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلئے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلئے آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلیجنس(ایم آئی) اور دیگر افسران پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

متعلقہ ڈسکو کا سی ای او ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز کو ڈائریکٹر ہوگا.

پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ( میپکو) میں یونٹ قائم ہوگا.

ڈسکو سپورٹ یونٹ کے نتائج ملنے کے بعد دیگر کمپنیوں میں سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا.

ڈسکو سپورٹ یونٹ سیکرٹری پاور ڈویژن کو براہ راست رپورٹ کرے گا.

پاور ڈویژن نے سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی گئی ہے.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments