Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsالیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے

Published on

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔ اعلامیہ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا تبادلہ کردیا گیا، سعید گل کو ڈی جی الیکشن سیل ای سی پی اسلام آباد تعینات کردیا گیا، الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کو تبدیل کرکے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا۔

محمد فرید آفریدی کو نیا صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے۔محمد فرید آفریدی الیکشن کمیشن میں بطور ڈی جی الیکشنزتعینات تھے۔ مزید برآں اعلامیہ الیکشن کمیشن کے مطابق نشان الاٹ ہونے کے بعد مختلف فورمز سے انتخابی نشان تبدیل کئے جارہے ہیں، نشانات الاٹمنٹ کے بعد پرنٹنگ کارپوریشنز کو پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دیا جاچکا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی طباعت شروع کردی ہے، طباعت کا کام گزشتہ کل سے شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکا ہے اور پرنٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے،اگر اسی طرح انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو اس سے ایک طرف تو الیکشن میں تاخیر کا خدشہ پیدا گیا ہے کیونکہ بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کرانا پڑیں گے جس کے لئے پہلے ہی وقت محدود ہے اور دوسری طرف جو سپیشل کاغذ بیلٹ پیپر ز کے لئے مہیا ہے، وہ بھی ضائع ہو جائے گا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this