Wednesday, February 12, 2025
Homeبین الاقوامینیپال کےضلع نواکوٹ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

نیپال کےضلع نواکوٹ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Published on

نیپال کےضلع نواکوٹ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپالی حکام نے تصدیق کی کہ بدھ کی سہ پہر نیپال کے ضلع نواکوٹ کے شیو پوری علاقے میں ایئر ڈائنسٹی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر کھٹمنڈو سے روانہ ہوا تھا اور سیفروبنسی جا رہا تھا۔

ہیلی کاپٹر کو سینئر کپتان ارون مالا اڑا رہے تھے اور اس کے ٹیک آف کے صرف تین منٹ بعد زمینی عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

جب ہیلی کاپٹر نے ٹیک آف کیا تو اس میں کل پانچ افراد سوار تھے جن میں چار چینی شہری اور پائلٹ شامل تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق چینی شہری رسووا جا رہے تھے۔

مقامی میڈیا چینل نے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹی آئی اے) کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر بدھ کو دوپہر 1:54 بجے کھٹمنڈو سے روانہ ہوا۔ سوریہ چور پر پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کا حکام سے تقریباً 1:57 پر رابطہ منقطع ہوگیا۔

جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خبر رساں اداروں نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار تمام پانچ مسافر بشمول پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

Latest articles

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب...

سابق وزیراعظم نے عدالت سے معافی مانگ لی، نااہلی ختم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر...

سہ فریقی سیریز:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہ...

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے...

More like this