Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانملک میں 21 تاریخ سے ہیٹ ویو شروع ہو جائے گی، محکمہ...

ملک میں 21 تاریخ سے ہیٹ ویو شروع ہو جائے گی، محکمہ موسمیات

Published on

ملک میں 21 تاریخ سے ہیٹ ویو شروع ہو جائے گی محکمہ موسمیات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے 10 دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہریں اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، محکمہ موسمیات نے جمعرات کو ملک کے شمالی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان، گرج چمک اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی تک ہیٹ ویو کی صورتحال اور 23 سے 27 مئی تک شدید گرمی کی لہر ہوگی۔

سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی تک دن کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے اور 23 سے 27 مئی تک چھ سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی تک دن کا درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں حکام سے کہا گیا کہ وہ الرٹ رہیں اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

اسلام آباد میں پی ایم ڈی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل نے ہیٹ ویو کو 3 یا اس سے زیادہ دنوں کے لیے معمول کی حد سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت قرار دیا۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جب کہ پنجاب میں بہاول پور اور رحیم یار خان میں ہے۔ این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ ہیٹ ویو کا یہ پہلا اسپیل 2 سے 3 دن جاری رہ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے اور یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔ تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی ۔

Latest articles

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

More like this