Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلہیری کین نے زغریب کے خلاف بائرن کے 9-2 میں 4 گول...

ہیری کین نے زغریب کے خلاف بائرن کے 9-2 میں 4 گول اسکور کیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق، ہیری کین نے انگلش کھلاڑی کی جانب سے چیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا وین رونی کا ریکارڈ توڑ دیا جب بائرن میونخ کے اسٹرائیکر نے ڈاینامو زغریب کے خلاف چار گول کیے۔

ہیری کین نے زغریب کے خلاف بائرن کے 9-2 میں 4 گول اسکور کیے
Harry Kane breaks a record that Wayne Rooney held, photo credits: GETTY Images

چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے گیمز میں سے ایک میں بایرن نے ڈاینامو زغریب کو 9 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیے کر کئی ریکارڈز میں سے ایک ریکارڈ بھی توڑا۔

کین نے 19 ویں، 53 ویں، 73 ویں اور 78 ویں منٹ میں گول کر کے لیگ میں اپنے گول کی تعداد 33 تک لے گئے — تین گول پنالٹی کک سے کئے اور رونی کے 30 گول کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Harry Kane breaks a record that Wayne Rooney held, photo credits: GETTY Images
Harry Kane breaks a record that Wayne Rooney held, photo credits: GETTY Images

کین نے پنالٹی سےاسکور کا آغاز کیا تاکہ بائرن کو کروشین کلب پر برتری دلائی جائے جب ان کے ساتھی کھلاڑی الیگزینڈر پاولووچ کو رونال پیئر گیبریل نے فاول کیا تھا۔ اس گول نے رونی کے 30 گول کے ریکارڈ کے ساتھ کین کی سطح کو برابر کر دیا، پھر کین نے 57 ویں میں جوشوا کِمِچ کے شاٹ کو گول کیپر ایوان نیویسٹک کے روکنے کے بعد ریباؤنڈ پر اپنا 31 واں سکور کیا۔ کین نے مزید دو گول پنالٹی کی مدد سے کر کہ اپنے ریکارڈ کو بڑھایا۔

بایرن کے چار دیگر کھلاڑیوں نے زبردست گول کیے اور کرسٹل پیلس سے سے چیمپئنز لیگ کے ڈیبیو پر سائن کرنے والے مائیکل اولیس نے بھی 2 گول اسکور کیے.

اسٹاپیج ٹائم میں لیون گوریٹزکا کے ہیڈر نے بایرن کو چیمپئنز لیگ کے دور میں نو گول کرنے والی پہلی ٹیم بنا دیا جو کہ ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ 31 سالہ کین نے ایک سال قبل بایرن آنے کے بعد سے چیمپیئنز لیگ کے 12 گول اسکور کیے ہیں اور اس سے قبل ٹوٹنہم کے لیے 21 گول کیے تھے۔

Harry Kane breaks a record that Wayne Rooney held, photo credits: GETTY Images
Harry Kane breaks a record that Wayne Rooney held, photo credits: GETTY Images

کین کے بائرن آنے کے بعد سے اب تک تمام مقابلوں میں 50 گیمز میں 53 گول ہو چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments