Thursday, February 6, 2025
Homeاسرائیلحماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی ہلاکت کی تصدیق...

حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبرساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ تک جاری جارحیت کے دوران ان کے سربراہ محمد الضیف جاں بحق ہوگئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد الضیف گذشتہ برس غزہ میں ایک فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کے ہمراہ ڈپٹی ملٹری کمانڈر مروان عیسیٰ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک فضائی حملے میں محمد الضیف کی موت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم حماس کی جانب سے اپنے عسکری ونگ کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

صہیونی ریاست نے گزشتہ سال مارچ میں یہ اعلان کیا تھا کہ محمد الضیف اور مروان عیسیٰ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

محمد الضیف گزشتہ دو دہائیوں سے اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور اسرائیل انہیں ’دی گھوسٹ بھی کہتے تھے کیوں کہ ان کی زیادہ تر زندگی گمنامی میں ہی گزری اور ان کا فلسطینی گروپ میں ایک طویل اور خفیہ کیریئر تھا۔

اس سے قبل، عوامی سطح پر ان کا چہرہ بھی کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، حماس نے آج پہلی بار ان کی تصویر جاری کی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری بیان میں جنرل ملٹری کونسل کے دیگر 3 سینئر ارکان کی شہادت کا بھی اعلان کیا۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this