
General Asim Munir is Pakistan's best army chief: Boxer Aamir Khan
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سابق ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک مخلص اور بصیرت والے رہنما ہیں جو پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کے بہترین آرمی چیف ہیں۔ ان کا مقصد پاکستان کو آگے بڑھانا ہے اور وہ کھیل، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقی چاہتے ہیں۔
جیو ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے کہا کہ انہوں نے جنرل عاصم منیر سے دو بار ملاقات کی، ایک بار گروپ میں اور دوسری بار ان کے دفتر میں۔ انہوں نے آرمی چیف کے ساتھ ناشتہ کیا اور اس دوران ان سے گپ شپ کی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم ایک ایماندار انسان ہیں۔
عامر خان کو پاکستانی فوج کی طرف سے کپتان کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ وہ فوج کی وردی پہننے والے واحد ایتھلیٹ ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور کھیلوں اور فلاحی کاموں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ان کی مدد کے لیے موجود رہی ہے۔