غزہ جنگ کا ایک سال مکمل: اسرائیلی جارحیت کے خلاف لڑتے رہیں گے، حزب اللہ

0
152

غزہ جنگ کا ایک سال مکمل: اسرائیلی جارحیت کے خلاف لڑتے رہیں گے، حزب اللہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر مبنی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر اس ارادے کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پسندی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

واضح رہے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ نے 8 اکتوبر سے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کے ساتھ سرحدی جھڑپیں شروع کر رکھی ہیں۔ تاہم اب اسرائیل نے ماہ ستمبر سے اس سرحدی تصادم کو ایک مکمل جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

اس سے قبل اسی ماہ ستمبر کی 27 تاریخ کو اسرائیل نے جنوبی بیروت کے مضافات حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر بد ترین بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی قتل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے حزب اللہ نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔

علاوہ ازین بھی حزب اللہ کے سینکڑوں جنگجو حماس اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجتی کے دوران مارے گئے ہیں ، اب تو پورا لبنان اسرائیلی بمباری کی مسلسل زد میں رہنے کے بعد مکمل جنگ کی زد میں ہے۔

اس سال کی تکمیل کے موقع پر حزب اللہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے’ ہم پر اعتماد ہیں کہ ہم اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ کیونکہ اسرائیل اس خطے اور دنیا کے لیے ایک کینسر کی صورت ہے اس کا خاتمہ ضروری ہے ، کوئی بات نہیں کہ اس کے لیے لمبا عرصہ لگ جائے گا۔