Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

غزہ جنگ بندی منصوبہ ،انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ روانگی

غزہ جنگ بندی منصوبہ ،انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ روانگی

غزہ جنگ بندی منصوبہ انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ روانگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور غزہ تنازع میں جنگ بندی کی نئی تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچنے والے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ واشنگٹن کے اعلیٰ عہدیدار اردن اور قطر جانے سے پہلے پیر کو مصر اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وہ اس خطے کا آٹھواں دورہ شروع کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن 10 دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پیش کیے گئے تیسرے جنگ بندی کے معاہدے کے تازہ ترین مسودے کے لیے حمایت حاصل کریں گے۔

تاہم، اسرائیل اور حماس میں سے کسی نے بھی اس منصوبے کی مکمل توثیق نہیں کی ہے، اور غزہ میں تاحال کارروائیں جاری ہیں جہاں اتوار اور پیر کی صبح اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ پٹی پر رات بھر فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیل کے دورے سے قبل انٹونی بلنکن قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقات کریں گے۔

جنگ بندی کی تجویز پر زور دینے کے ساتھ ساتھ، امریکی اہلکار مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں بھی بات کریں گے، جو کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے اہم ہے اور جسے اسرائیل نے گزشتہ ماہ انکلیو کے جنوب میں اپنے زمینی حملے کے دوران اسے قبضے میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے 31 مئی کو غزہ پٹی میں جنگ بندی کے حصول کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل تجویز کا خاکہ پیش کیا جو ان کے بقول اسرائیل نے پیش کیا تھا، تاہم نہ تو اسرائیل اور نہ ہی حماس نے اس منصوبے کی مکمل توثیق کی ہے۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے پیر کو امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور حماس جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے والے کسی بھی اقدام کو مثبت انداز میں قبول کرے گی۔

اس تجویز میں اسرائیلی اسیران کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی انکلیو میں ان کے گھروں کو واپسی، اور اس علاقے کی تعمیر نو کا منصوبہ شامل ہے، جس میں سے بیشتر مقامات 7 اکتوبر سے لے کر اب تک تباہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں 37 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور 84 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

Tags: اسرائیل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن فلسطین واشنگٹن

Post navigation

Previous: وزیر اعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو بھارتی وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
Next: پاکستان بمقابلہ بھارت: وسیم اکرم کی بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پرتنقید

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

یہ بھی پڑہیے

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Pakistan's Asim Khan reaches semi-finals of World Squash Qualifiers-X
  • کھیل

پاکستان کے عاصم خان ورلڈ اسکواش کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Fakhar Zaman's appeal against two-match ban rejected-PCB
  • کھیل

بال ٹیمپرنگ کیس: فخر زمان کی دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل مسترد

Azam Khan's smoky batting helped Karachi Kings defeat Rawalpindi by 5 wickets-PSL
  • کھیل

اعظم خان کی دھواں دار بیٹنگ،کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹ سے ہر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.