Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsپنجاب میں مفت ائیر ایمبولنس سروس جاری، سروس کو 540 ڈالر فی...

پنجاب میں مفت ائیر ایمبولنس سروس جاری، سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ ادائیگی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں مفت ائیر ایمبولنس سروس جاری ہے اور سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگی کی جارہی ہے جب کہ ائیر ایمبولنس کے لے3 چھوٹے جہاز اور 2 ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کاکہنا ہے کہ پنجاب میں مفت ائیر ایمبولنس سروس نہ صرف جاری ہے بلکہ ائیر ایمبولنس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ائیر ایمبولینس سروس کو 540 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادا کررہی ہے جب کہ ائیر ایمبولنس کے لئے 3 چھوٹے جہاز اور 2 ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں اورایئر میڈیکل ڈسپیچ کے معیار کو بین الاقوامی رہنما خطوط کی بنیاد پر معیاری بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ائیر ایمبولنس سروس صوبے کے دور دراز علاقوں سے تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے اور پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس اب تک 25 مریضوں کو کامیابی سے ہسپتالوں میں منتقل کر چکی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس جولائی سے آپریشنل ہو چکی ہے اورایئر ایمبولینس پنجاب کے 3 مقامات پر پارک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے قریب جہاز اور ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے لیے لینڈنگ زون بنائے جائیں گے جب کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تربیت دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں حلیمہ زوجہ پرویز خاں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جب کہ عبدالرزاق کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کار ڈیالوجی اور محمد بلال کو شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان سے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Latest articles

چین میں ہونے والی ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستان کے 6 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چین میں اگلے ماہ ہونے والی...

پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے ڈائمنڈ کیٹیگری کی فہرست جاری

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد اور شعیب...

الازہر یونیورسٹی پاکستان میں اپنا کیمپس کھولے گی، مفتی اعظم مصر

مصر کی الازہر یونیورسٹی پاکستان میں اپنا کیمپس کھولے گی تاکہ پاکستانیوں کو اسلام...

اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں پر شدید بمباری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں...

More like this